دودھ پلانے کے لئے آپ کی رہنمائی ، نکات اور بہت کچھ

12 منٹ
12 منٹ پڑھنا
Your Breastfeeding Guide, Tips, and Much More

ہاں، یہ ایک اورحمل کے معجزہ کی طرح لگتا ہے، لیکن یہ سچ ہے کہ - آپ کے جسم میں بچے کے لئے نہایت موافق خوراک بنتی ہے: چھاتی کا دودہ۔

نئی ماؤں کے لئے، ضروری ہے کہ وہ بچہ پیدا ہونے سے قبل اس بارے میں جتنا ممکن ہو سکے معلومات حاصل کریں (دودھ پلانے کے لئے تیار ہونا یہ آپ کے وجود کا ایک مثالی حصہ ہے) — اور اس ہدایت نامے پر عمل کریں! آپ عام چیلنجوں سے آگاہ ہوں گی اور آپ اور آپ کے بچے دونوں کی ایک اچھی شروعات کے لئے اس حیرت انگیز تعلق کا تجربہ پانے کے لئے خود کو تیار محسوس کریں گی۔

سب سے اہم بات

پہلے چھ ماہ تک خصوصی طور پر دودھ پلانا، اور دو سال یا اس سے زیادہ لمبے عرصے تک مناسب تکمیلی خوراک کے ساتھ اسے برقرار رکھنا، آپ کے بچے کی غذائیت، مامونیت، نشو و نما اور ترقی کے لئے اہم ہے۔ اس سے آپ کو بھی فائدہ ملتا ہے اور آپ کے بچے کے ساتھ آپ کا پہلا اہم رابطہ قائم ہوتا ہے۔

یہ آپ کو بھی فائدہ پہنچاتا ہے اور اپ کے بچہ کے ساتھ آپ کے پہلے اہم تعلق کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔

بچہ پیدا ہونے سے قبل: دودھ پلانے کے منصوبے بنائیں

بچے کے پیدا ہونے کا انتظار نہ کریں، اس کے پیدا ہونے سے قبل ہی پڑھ کر، آراء جمع کرکے اور دودھ پلانے کے بارے میں سوالات پوچھ کر اپنا منصوبہ بنا کر تیار رکھیں۔ یہاں پر کچھ ضروری باتیں بتائی گئی ہیں جس پر آپ خود کو اور نوزائیدہ کو تیار کرنے کے لئے عمل کر سکتی ہیں۔

  • اپنے نپلوں کا اندازہ کریں: اگر آپ کے نپل چپٹے یا اندر دھنسے ہوئے ہیں تو اپنے ڈاکٹر، دایہ یا مشیر شیر آوری سے مشورہ کریں۔
  • اپنا مینو بھر کر رکھیں: اپنے فریزر اور فرج کو بنے بنائے کھانے اور اسنیک سے بھر کر رکھیں۔
  • ایسے لوگوں کے ساتھ رہیں جو ضرورت پڑنے پر مدد کرسکیں: اپنے ساتھی، اہل خانہ اور دوستوں کی مدد لیں (کھانا پکانا، پھٹکل کام، جو بھی کام ہے)۔

بہت جلد؟ ایسی کوئی چیز نہیں ہے 

دودھ پلانا شروع کرنے کا بہترین وقت؟ جتنی جلدی ممکن ہو، یا آپ کے بچے کے پیدا ہونے کے 30 سے 60 منٹ کے اندر جلد سے جلد کے رابطے کے لئے، یہ کبھی بھی قبل از وقت نہیں ہوتا۔ یہ دودھ پلانے میں مدد کرتا ہے اور یہ دودھ پلانے کے آپ کے پہلے تجربے کو شاندار بنا سکتا ہے— جیسا کہ مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ یہ آپ کے دودھ پلانے کے تجربے کو کامیاب بنانے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

طلب کرنے پر دودھ پلانا

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ نے کیا سنا ہے، ذہن نشین رہے کہ : جب بھی آپ کو لگے کہ آپ کے بچے کو بھوک لگی ہے اسے دودھ پلائیں۔ سچ بات یہ ہے کہ آپ کا بچہ جتنا زیادہ دودھ پئے گا آپ کی چھاتی میں اتنا ہی دودھ پیدا ہوگا۔

ہر 2-3 گھنٹے (ہاں، رات میں بھی) دودھ پلائیں- عام طور پر، 24 گھنٹوں کے اندر 8-12 بار۔ سونے کے دوران بچے کو محفوظ طریقے سے ایسی جگہ پر سلائیں جہاں سے آپ کو اس کی آواز سنائی دے۔ اس سے آپ شروع سے ہی یہ یقینی بنا سکتی ہیں کہ آپ کے بچے کو جب بھی بھوک لگے اسے دودھ پلایا جا سکے۔

ایک روٹین قائم کریں 

دودھ پلانے کے معمول کے ساتھ اپنے آپ کو اور اپنے بچے کو آرام دہ اور پرسکون بنائیں، جس میں شامل ہیں: 

  • آپ کا پسندیدہ آرم چیئر یا راکنگ کرسی۔
  • ایک نرسنگ تکیا (آپ کی گود میں آپ کے بچے کو سہارا دینے کے لئے)۔
  • ایک نرسنگ اسٹول (پیروں کو اٹھا کر رکھنے سے پیٹھ درد میں آرام ملتا ہے)۔
  • پانی کا ایک بڑا گلاس اور شاید ایک صحتمند ناشتہ۔

جلدبازی نہ کریں

آپ فوراً ہی سپرمین کی طرح محسوس کرنا چاہیں گی، لیکن بات جب دودھ پلانے کی ہو، تو اپنے آپ پر اور اپنے بچے پر کسی بھی طرح کا کوئی دباؤ ڈالنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ اپنا وقت لیں، پرسکون رہیں (اس سے بچے کو پرسکون رہنے میں مدد ملے گی)، خلفشار کو دور کریں اور اپنے ڈاکٹر، مشیر شیر آوری، اسپتال اور نرس برائے عمومی صحت وغیرہ سے دودھ پلانے سے متعلق مدد حاصل کرنے سے دریغ نہ کریں۔

دودھ پلانے سے متعلق آپ کی چیک لسٹ: لیچ کرائیں۔ ریلیز کریں۔ دہرائیں۔

  1. اپنے بچے کو اپنی چھاتی کے پاس لائیں: نہ کہ اپنی چھاتی اپنے بچے کے پاس لے جائیں۔
  2. اسے اپنے جسم کے قریب پکڑ کر رکھیں: جلد سے جلد، پیٹ سے پیٹ، چہرے سے چھاتی، منہ سے نپل۔
  3. بچے کی گردن اور کندھوں کو سہارا دیں : اپنے بچے کے سر کی پشت پر نہ دبائیں — بچہ اپنا سر چھاتی سے پیچھے کی طرف دھکیل سکتا ہے۔
  4. یقینی بنائیں کہ بچے کا جسم سیدھا ہے: کان، کندھے اور کولہے ایک ساتھ برابر ہونا چاہئے (گردن سے مڑا ہونے سے بچے کو دودھ نگلنے میں پریشانی ہوتی ہے۔)
  5. اپنی چھاتی کو سہارا دیں: اپنے انگوٹھے کو اوپر کی طرف رکھتے ہوئے اپنی انگلیوں سے ایریولا (گہرے رنگ والا حصہ) والی جگہ سے دور نیچے کی اور پکڑیں۔
  6. اچھی طرح سے لیچ کرانے کے ساتھ شروع کریں: بچے کے ہونٹوں کو اپنے نپل سے دھیرے دھیرے سہلاتتے ہوئے اس کے ہونٹوں اور روٹنگ ریفلیکس کو تب تک ترغیب دیں جب تک اس کا منہ جمائی لینے جتنا بڑا نہ ہو جائے۔
  7. اپنے بچے کے کندھوں کو دبائیں: اگرچہ اس کا منہ ابھی تک کھلا ہوا ہے، اس بات کو یقینی بنائیں کہ سب سے پہلے ٹھوڑی اور نچلا جبڑے آپ کی چھاتی کے ربط میں آئیں۔
  8. اپنے نپل کی جگہ کی تصدیق کریں: ایک اچھے لیچ کے عمل میں آخری مرحلہ یہ ہونا چاہئے کہ آپ کا نپل آپ کے بچے کے منہ میں جتنا ممکن ہو اتنا اندر ہونا چاہئے اور نپل بچے کے منہ میں اوپر کی طرف ہونا چاہئے۔
  9. جیسا کہ آپ کو مناسب لگے اس کے مطابق، ریلیز کریں ، دوبارہ پوزیشن بنائیں اور پھر سے لیچ کریں: جب بھی ضروری ہو (کیونکہ، نہیں، تکلیف معمول کی بات نہیں ہے)، اپنے بچے کا چوسنا چھڑائیں، اور ایسا کرنے کے لئے بچے کے منہ (اس کے نچلے اور اوپری مسوڑھوں کے درمیان) کے کونے کی طرف سے اپنی انگلی کو تب تک لگا کر رکھیں جب تک کہ بچے کا چوسنا/دودھ پینا چھوٹ نہ جائے۔
  10. دہرائیں اور دیکھ بھال کریں: آپ کو ابھی بہت دودھ پلانا ہے اس لئے دودھ پلانے کے درمیان (شروع سے ہی) اپنی چھاتی سے نکالے ہوئے دودھ یا نپل کریم کو اپنے نپل پر لگانے میں ذرا بھی تامل نہ کریں، اگرچہ آپ درد یا چڑچڑاہٹ نہ محسوس کر رہی ہوں۔

کامیابی کے آثار 

جب بچہ آپ کے نپل کو اپنی زبان سے محسوس کرے گا تو، اس کے اوپری ہونٹ بند ہو جائیں گے نپلے اور زیادہ سے زیادہ علاقے کو ڈھکنے سے اوپری ہونٹ قریب ہوجائیں گے اور جتنا ہوسکے گا اتنا ایریولا (نپل کے گرد کا گہرے رنگ کا حلقہ) کور کرے گا اور اسے سیل کر لے گا۔ دونوں ہونٹ باہر کی طرف گھومے ہوئے ہوں۔ آپ بچے کے جبڑے کی حرکت سے دودھ پینے کی سرگرمی کا اندازہ لگا سکتی ہیں (ممکن ہے کہ بچہ شروعات میں تھوڑی تیزی سے دودھ پئے لیکن جیسے جیسے آپ دودھ پلانا جاری رکھتی ہیں اس کی رفتار کم ہوسکتی ہے، اور وہ دھیرے دھیرے اور دیر تک دودھ پی سکتا ہے۔)

ایک بار جب بچہ لیچ کر لیتا ہے اور دودھ نیچے آجاتا ہے، تو آپ کو اس کے جبڑے کی واضح حرکات دکھائی دیں گی اور دودھ اندر گٹکنے کی ہلکی آواز سنائی دے گی۔

بچے کو خاطرخواہ دودھ پلانے کے بعد، آپ محسوس کریں گی کہ آپ کے پستان کافی نرم اور چھاتی سے دودھ پلانے سے پہلے کے مقابلے میں کم بھرے ہوئے ہیں۔

پوزیشن، پوزیشن، پوزیشن

موثر انداز میں دودھ پلانے کی کلید؟ اچھی پوزیشن۔ آپ نے ٹھیک سمجھا۔ ذیل میں متعدد پوزیشنوں کو آزمانے کی کوشش کریں، اور ان میں سے ایک (یا زیادہ) کا انتخاب کریں جو آپ اور آپ کے بچے دونوں کے لئے آرام دہ ہو۔ 

کراس۔کریڈل ہولڈ 

  • کیسے؟ اپنے مخالف ہاتھ کا استعمال کرکے بچے کو پکڑیں، اپنے کھلے ہاتھ سے بچے کو سہارا دیں۔ مثال کے طور پر، آپ کا بایاں ہاتھ آپ کی بائیں چھاتی کو "U" ہولڈ کے ساتھ سہارا دے گا۔ اپنے دوسرے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کو آہستہ سے دونوں کان کے پیچھے رکھیں تاکہ آپ کی ہتھیلی اور انگلی کے جوڑ والا حصہ بچے کی گردن پر ہو۔ اس کا چہرہ اپنی چھاتی کے سامنے رکھیں اور اپنے نپل سے اپنے بچے کے منہ یا گال کو رگڑیں (کسی بھی پوزیشن میں شروعات کرنے کا یہ ایک اچھا طریقہ ہے — ممکن ہے کہ وہ بے اختیار خود سے نپل کو تلاش کرنا شروع کردے اور دودھ پینے لگے۔ جیسے ہی وہ اپنا منہ کھولے، اسے اپنی ہتھیلی سے کندھے کے بیچ ہلکا سا دبائیں۔
  • کیوں؟ یہ آپ کے لئے اپنے بچے کو اپنی چھاتی کے پاس اور ایک آرام دہ حالت میں لے آنا اچھا اور آسان ہے کیوں کہ وہ دودھ پینے کے لئے لیچ کرتا ہے، بالخصوص جب اس کی گردن کی طاقت جلدی سے بڑھ جاتی ہے۔

کریڈل ہولڈ

  • · کیسے؟ یہ بالکل کراس کریڈل ہولڈ جیسا ہی نظر آئے گا۔ سیدھے بیٹھیں۔ اپنے بچے کو کنارے کی طرف کرکے اپنی گود میں سامنے رکھیں۔ اس کے سر کو اپنی کہنی سے اور اس کی پیٹھ اور نچلے حصے کو اپنے بازو کے آگے کے حصے سے سہارا دیں۔
  • کیوں؟ کوئی خاص وجہ نہیں، واقعی، سوائے اس کے کہ یہ دودھ پلانے کی عام جگہوں میں شامل ہے۔ 

فٹ بال ہولڈ 

  • کیسے؟ اپنے بچے کو اس کے سر اور گردن کو اپنے ہاتھ سے پکڑتے ہوئے اپنے بازو میں لیں (جیسے ایک فٹبال کھلاڑی گیند کو پکڑتا ہے)، پیر آپ کی پشت کی طرف ہو۔ اپنی طرف ایک تکیہ کے ساتھ اپنے بازو کو سہارا دیں۔
  • کیوں؟ اگر آپ کو سیزرین ڈیلیوری ہوئی ہے یا آپ کے پستان بڑے ہیں تو آپ کو یہ پوزیشن زیادہ آرام دہ محسوس ہوسکتی ہے۔ یہ اس وقت بھی معاون ہوگا جب آپ کسی دوسری پوزیشن میں ہوں اور آپ کا بچہ آپ کے نپل اور ایریولا (نپل کے پاس کا گہرے رنگ کا حلقہ) کو پوری طرح سے اپنے منہ کے اندر نہ لے سکے۔ جڑواں بچے ہیں؟ یہ ایک ایسا طریقہ ہے جس سے آپ ایک بار میں دو بچوں کو دودھ پلا سکتی ہیں۔

پہلو میں لٹانا

  • کیسے؟ کروٹ لے کر لیٹ جائیں یوں کہ آپ اور آپ کے بچے دونوں کا منہ آمنے سامنے ہو۔ اپنے نیچے والے ہاتھ کا استعمال اپنے بچے کے سر کو اپنے نچلے پستان کے پاس لے آنے میں مدد کے لئے کریں اور اپنے دوسرے ہاتھ سے بچے کو اپنے قریب لے آئیں۔ جب آپ کا بچہ آپ کی چھاتی سے دودھ پینے لگے، تو اپنے نچلے ہاتھ کا استعمال اس کے سر کو سہارا دینے کے لئے کریں۔
  • کیوں؟اگرآپ سیزیرین ڈیلیوری سے بحال ہو رہی ہیں تو ایک اور متبادل ہ، اسے’’اسنیک اینڈ اسنوز‘‘ پوزیشن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

متبادل پوزیشن 

  • کیسے؟ دودھ پلاتے وقت اپنے بچے کو مختلف طریقوں سے تھامنے کی کوشش کریں، اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ اس پوزیشن سے مدد ملے گی تو اسے اپنا لیں۔ 
  • کیوں؟ پوزیشن کو تبدیل کرنے سے دودھ کی نالیوں کو دودھ نکالنے میں مدد ملتی ہے اور آپ کے بچے کو آپ کے نپل کے ایک ہی علاقے سے دودھ پینے سے روکتا ہے۔ مزید برآں اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے نپل میں جلن ہونے لگی ہے یا چھوٹے ہوگئے ہیں، یا چھاتی کے دودھ سے نالیاں جام ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے آپ کی چھاتی میں سخت گانٹھ پڑ گئی ہے تو پوزیشن کو تبدیل کرنے سے ان سب معاملات میں مدد ملتی ہے۔

خدشات اور عام چیلنجز 

نپل میں زخم

ایک بار پھر، ابتدائی دنوں میں تھوڑی بہت تکلیف کے بعد، دودھ پلانے میں کوئی درد نہیں ہونا چاہئے۔ اپنے نپلوں کو زخم اور جلن سے بچانے کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ اپنے بچے کو ٹھیک سے لیچ کرانے میں مدد کریں۔ خیال رہے کہ اگر آپ دودھ پلانے کے دوران درد محسوس کرتی ہے تو آپ اپنے بچے کو ریلیز کرنے اور دوبارہ لیچ کرنے کے لئے پیار سے بہلا پھسلا سکتی ہیں، لیکن اگر آپ کو دودھ پلانے کے دوران درد ہوتا رہتا ہے، تو آپ کو اپنے ڈاکٹر، دایہ، نرس یا مشیر شیرآوری سے صلاح مشورہ کرنا چاہئے۔

نپل کی دیکھ بھال 

یہاں یہ طریقہ بتایا گیا ہے کہ کس طرح آپ دودھ پلانے کے دوران اپنا خیال رکھ سکتی ہیں تاکہ آپ بچے کو دودھ پلانے کے دوران اس کی ضروری دیکھ بھال کر سکیں۔

  • اپنے نپلوں کو مت رگڑیں: صابن یا تولیہ کے استعمال سے نپل پر حساس جلد خراب ہو سکتی ہے یا خشک ہوسکتی ہے۔ 
  • اس کے بجائے چھاتی کا دودھ لگائیں: دودھ پلانے کے بعد، اپنی ہی چھاتی کا دودھ اپنے نپلوں پر دھیرے دھیرے لگائیں۔
  • اپنے نپلوں کو ہوا میں خشک ہونے دیں: اپنی برا اسی وقت پہنیں جب آپ کو لگے کہ آپ کے نپل پوری طرح سے سوکھ گئے ہیں۔
  • صحیح برا کا انتخاب کریں: اپنی چھاتیوں میں ورم ہونے سے روکنے کے لئے ایک اچھی سپورٹ برا منتخب کریں۔
  • انڈروائر برا سے گریز کریں: یہ واقعتاً آپ کی دودھ کی نالیوں کو جام کرنے کا سبب بن سکتی ہے
  • نپلوں میں دراڑ پڑنے/خون نکلنے کی حالت میں مدد لیں: اپنے ڈاکٹر سے دستیاب نپل کریموں کے بارے میں بات کریں۔

رِسنا

اگرچہ یہ مکمل طور پر فطری ہے، خاص طور پر پیدائش کے بعد ابتدائی چند مہینوں کے اندر، لیکن آپ دھونے کے قابل یا قابل تلف بریسٹ پیڈ پہن کر اپنی چھاتیوں سے رِساؤ کے مسئلے کو پوشیدہ رکھ سکتی ہیں۔ بہتر خبر؟ آپ غالباً 20 ہفتوں کے آس پاس جب کہ رساؤ رک جانا چاہئے، اس مسئلے سے نجات پا سکتی ہیں۔

چھاتی کا بھرنا

ابھی یہ تیسرا ہی دن ہے اور یوں لگتا ہے کہ آپ کی چھاتی بھر گئی ہے۔ یہ عرصہ تقریباً 24 گھنٹے تک رہتا ہے اور یہ فطری بھی ہے کیوں کہ آپ کے جسم میں دودھ زیادہ بننے لگتا ہے جس ’’دودھ آنا‘‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

اپنے بچے کو جب بھی بھوک لگے تب دودھ پلانے سے آپ کے جسم کو دودھ پیدا کرنے کے عمل کو منظم کرنے میں مدد ملے گی اور کچھ مہینوں کے بعد، ایک بار جب آپ کا جسم آپ کے بچے کی ضروریات کے مطابق ڈھل جائے گا تو، آپ چھاتی کے بھرنے ، سوجن یا دودھ کے زیادہ ہونے کے مسائل کو الوداع کہہ سکتی ہیں۔ بار بار دودھ پلانے (بنیادی طور پر جب بھی بچے کو بھوک لگے) سے دودھ کی زیادہ پائدار سپلائی کو فروغ ملتا ہے اور یہ چھاتی میں انجماد خون (engorgement) کو ہونے یا دوبارہ ہونے سے روکتا ہے۔

چونکہ آپ کو چھاتی بھری ہونے کی شکایت جاری رہ سکتی ہے (ابھی اور بچے کی پیدائش کے تقریباً 16-20 ہفتوں بعد تک) اس لئے یہاں پر یہ بتایا گیا ہے کہ آپ اس مسئلے سے کیسے نمٹ سکتی ہیں۔

  • اگر چھاتی میں ورم یا زیادہ دودھ ہونے کے مسئلے کی وجہ سے آپ کو بچے کو لیچ کرانے میں پریشانی ہو رہی ہو، تو دودھ پلانے سے قبل گرم پانی سے نہانے یا گرم کیا ہوا کپڑا لگا کر دیکھیں۔
  • ہاتھ سے دبا کر یا پھر بریسٹ پمپ کا استعمال کرکے تھوڑا دودھ نکالیں تاکہ آپ کی چھاتی دودھ پلانے سے قبل کم بھری ہوئی—چھاتی سے دودھ نکالنے کے بارے میں ابھی پڑھیں۔
  • اپنے بچے کو اپنی پہلی چھاتی سے جتنا دل کرے دودھ پینے دیں اور اگر وہ دودھ پینے کے دوران دوسری چھاتی پر نہیں جاتا ہے تو اپنے ہاتھ سے اس کا دودھ نکالیں۔
  • سوجن کو کم کرنے کے لئے دودھ پلانے کے بعد اپنی چھاتیوں پر کولڈ کمپریس یا آئس پیک رکھیں (صرف 10 منٹ تک)۔
  • دودھ پلانے کے بعد کچھ منٹوں کے لئے صاف، ٹھنڈی کی گئی گوبھی کی پتیوں کا استعمال کریں (اس طرح سے کچھ خواتین کو راحت ملی ہے)۔
  • چست برا یا یہاں تک ایسی برا پہننے سے گریز کریں جو بہت ڈھیلی ہوں — ایک اچھی فٹنگ والی برا جادو کی طرح کام کرے گی

اجتماع خون

تیسرے یا چوتھے دن کے آس پاس آپ کے دودھ بننے کی وجہ سے بھی آپ کی چھاتی میں خون کا انجماد ہو سکتا ہے۔ ان میں ورم، سخت اور تکلیف محسوس ہوگی، لیکن یہ پوری طرح سے فطری معاملہ ہے اور نہایت اہم بات یہ ہے کہ آپ دودھ پلانا جاری رکھیں۔ علاوہ ازیں آپ ان نکات کو دیکھ سکتی ہیں جو کہ چھاتی میں ورم یا دودھ کی کثرت ہونے پر اس سے نمٹنے کے لئے دیکھیں گے اور مشورے کے لئے عوامی صحت نرس یا مشیر شیر آوری کو فون کریں۔ تکلیف کو دور کرنے اور آپ کے بچے کو خاطر خواہ دودھ ملے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے فوری مداخلت بہترین طریقہ ہے۔

جام نالیاں

اگر آپ کو اپنی چھاتی میں ایک گانٹھ نظر آتی ہے جو چھونے پر درد کرتی ہے یا نپل میں سفید دھبہ پڑ گیا ہے (بعض اوقات ظاہر ہوتا ہے) تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی دودھ کی نالیاں جام ہوگئی ہیں جس میں سے دودھ پوری طرح سے نکل نہیں پا رہا ہے اور اس کی وجہ سے ملحقہ بافتوں میں دودھ جمع ہوتا ہے اور سوزش و سوجن پیدا ہوتی ہے۔ اس سے پہلے کہ آپ کچھ اور کریں، اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی نالیاں جام ہوگئی ہیں تو اسے ورم پستان (mastitis) میں بدلنے سے روکنے کے لئے اپنے ہیلتھ کیئر فراہم کرنے والے سے بات کریں۔

جام نالیوں کو اور خراب ہونے سے روکنے کے لئے: 
  • اپنے بچے کو زیادہ کثرت سے دودھ پلائیں اور آغاز اس چھاتی سے کریں جس کی نالیاں جام ہو گئی ہیں۔
  • دودھ کے دوران کے لئے نرمی سے گانٹھ اور اطراف کے حصے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پورے دن اپنی چھاتی کی مالش کریں۔
  • اپنے بچے کے لیچ کی جانچ کریں۔
  • اگر ممکن ہو تو برا پہننے سے گریز کریں۔
  • دودھ کے اخراج کو بہتر کرنے کے لئے گرم پانی سے نہائیں اور متاثرہ چھاتی پر گرم پانی کی بوتل کا استعمال کریں۔

ماسٹائٹس 

ماسٹائٹس (ورم پستان) ایک طرح سے چھاتی کے ایک حصے کی تکلیف دہ سخت سوجن اور لالی ہے۔ آپ پہلے 2-3 ہفتوں میں اس کا تجربہ کرسکتے ہیں اور آپ کی علامات میں بخار اور بیمار ہونا شامل ہوسکتا ہے۔ بار بار دودھ پلاتے رہیں اور ڈھیر سارا آرام کریں۔ ماسٹائٹس سے بچنے کا بہترین طریقہ؟ بار بار دودھ پلانا اور اچھے سے لیچ کرانا۔ اگر آپ کے اندر ایسی کوئی علامت ہے تو بلاشبہ اپنے ڈاکٹر یا پبلک ہیلتھ نرس سے رابطہ کریں۔ 

تھرش

 

طبی زبان میں بات کریں تو، تھرش یا اورل کینڈی ڈیاسس (candidiasis) دودھ پلانے سے متعلق ایک ایسٹ انفیکشن ہے۔ یہ آپ اور آپ کے بچے دونوں کو متاثر کرتا ہے، لہٰذا اگر آپ یہ محسوس کرتی ہیں کہ آپ کو تھرش ہے، تو آپ کو فوراً اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے۔ اس طرح آپ بتا سکتی ہیں:

  • آپ کی علامات: دودھ پلانے کے دوران یا اس کے بعد نپل میں ورم اور درد۔
  • بچے کی علامات: سفید زبان پر اور منہ کے اندر سفید کاٹج۔چیز جیسے چکتے، ساتھ ہی ساتھ ڈائپر سے ہونے والےسرخ دھبے دار دانے۔

اپنے ہاتھوں کو بار بار دھوئیں اور اپنی چھاتیوں یا اپنے بچے کے منہ کے رابطے میں آنے والی کسی بھی چیز کو گرم پانی میں ابالیں—جب بات تھرش کی ہو تو صفائی رکھنا بہت ضروری ہے۔ نتیجتاً تھرش کے مسئلے سے نجات پانے کے بعد کسی بھی بوتل کے نپل یا پیسیفائر کو پھینکنا نہ بھولیں۔

ہچکچاہٹ نہ کریں: جلدی اور اکثر مدد مانگیں 

آپ کو ایسی مائیں تلاش کرنے میں دشواری ہوگی جنہوں نے دودھ پلانے کے چیلنجوں کا سامنا نہ کیا ہو، لہٰذا اگر آپ خود ان مسائل کے ساتھ جد و جہد کر رہی ہیں تو مدد طلب کرنے میں شرم نہیں ہونی چاہئے—خاص کر اس وقت جب ان میں سے اکثر پر آسانی سے قابو پایا جا سکتا ہو! جتنی جلدی آپ مدد کے لئے رجوع کریں گی اتنا ہی زیادہ اس بات کا قوی امکان ہوگا کہ آپ دودھ پلاتی رہیں گی۔ ( اگر آپ نے ایسا کیا تو آپ کو خوشی ہوگی کہ آپ نے ایسا کیا۔)

یاد رکھیں، زیادہ رہنمائی کے لئے آپ ہمیشہ کر سکتے ہیں: 

  • اپنے ڈاکٹر، دایہ یا مشیر شیرآوری سے پوچھیں۔
  • دودھ پلانے والے کلینک میں جائیں (اگر آپ کا بچہ اسپتال میں پیدا ہوا ہے)۔
  • اپنے مقامی محکمہ صحت کو کال کریں اور پبلک ہیلتھ نرس سے بات کریں۔
  • دودھ پلانے والے امدادی گروپ سے بات کریں۔
  • پیدائش کے بعد تعاون فراہم کرنے والی ایک مصدقہ دایہ سے رابطہ کریں (کینیڈا حکومت کی طرف سے یہ خدمت شامل نہیں ہے لیکن یہ دیکھنے کے لئے چھان بین کرلیں کہ کیا آپ کی صحت بیمہ کمپنی اضافی کوریج پیش کرتی ہے۔)

دودھ پلانے کے معمول کی یاد دہانی 

  • درد نہیں: اگر دودھ پلاننے کے شروعاتی دور کے بعد بھی دودھ پلانے میں درد محسوس ہوتا ہے، تو ممکن ہے کہ لیچ آپ کی چھاتی کے بجائے نپل پر ہو۔
  • اچھی لیچ: ایک بار جب آپ کا بچہ لیچ کرلیتا ہے اور دودھ نکلنے لگتا ہے، تو آپ کو اس کی جبڑے کی واضح سرگرمیاں دیکھنی چاہئے اور بچے سے دودھ اندر گٹکنے کی ہلکی آواز سنائی دی جانی چاہئے۔
  • دوبارہ لیچ کریں اور پھر سے پوزیشن کریں: اگر آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ آپ کے بچے نے غلط طریقے سے لیچ کیا ہے، تو لیچ توڑ دیں جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے اور پوزیشن کو پھر سے درست کریں۔
  • وقت سب کچھ ہے: جیسے جیسے بچے کا پیٹ بھرنا شروع ہوگا اس کی دودھ پینے کی رفتار بتدریج کم ہوتی جائے گی۔ بہت خوب۔ اس سے بچے کو پہلی چھاتی سے دور لے جانے کے لئے مناسب وقت مل جاتا ہے، ایک ڈکار آنے کے بعد اپنے بچے کو اپنی دوسری چھاتی کے پاس لے جائیں۔

اُفف! اگرچہ دودھ پلانا ایک بہت ہی بھاری کام لگتا ہے، لیکن فطرت کا شکریہ کہ، آپ کے پرسکون اپروچ، درج بالا معلومات اور عزم کی وجہ آپ کامیاب ہونے کی یقینی پوزیشن میں ہیں۔